گنگولی :06؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)توحید ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن گنگولی میں بروز منگل 3دسمبر 2019کو کوالٹی فوڈس گوا کے مالک محمد ابراہیم مولانا نے سالانہ کھیل مقابلوں کا افتتاح کرتے ہوئے کھیل اور پڑھائی میں طلبا و طالبات کو توازن برقرار رکھتے ہوئے آگے بڑھنے کی تلقین کی۔
اسکول کے طلبا نے منظم انداز میں مارچ پاسٹ کرتے ہوئے سلامی دی تو پی ایس آئی واسپا نائک نے سلامی لی۔ طالبات کی طرف سے خوب صورت طریقے سے رنگین ڈرل اور دیگر کھیل مشقیہ پیش کرنے پر عوام نے تالیاں بجا کر ستائش کی۔ اسکول کے لڑکوں نے حوصلہ مند پیرا مڈ پیش کیا۔
کھیل مقابلے کی افتتاحی تقریب میں نوری فشریز کے مالک عبدالرحمن، اُڈپی ضلع مائنارٹی سیل کے صدر منصور ابراہیم مرونتے ، گنگولی کے پی ایس آئی واسپا نائک ، گنگولی جم کے کوچر گرودیپک کامت بطور مہمان شریک ہوکر اپنے خیالات کااظہار کیا۔
اس کے بعد مولانا عبدالکلام آزاد آڈیٹوریم میں دوسری نشست کا انعقاد ہوا۔ پی یوسی کی طالبہ اقصیٰ کے کی تلاوت قرآن سے تقریب کا آغاز ہوا۔ طالبات مریم اور عائشہ صاحبہ نے ترجمہ پیش کیا۔ فاطمہ مدیحہ نے حمد اور ہانیہ نے نعت پیش کی۔ رمیضہ نے استقبال کیا۔ سمرین ، صفا مروہ ، دکشھتا، عائشہ مصباح نے مہمانوں کا تعارف پیش کیا۔ آصفہ بگلی نے شکریہ کلمات پیش کئے تو خولہ قاضی اور صفا سعید نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ تعلیمی ادارے کے این آر ائیز سرپرست امتیاز احمد قاضی نے صدارت کی۔ اس موقع پر محمد انصار بسرور، افتخار ایم ایچ، نثار احمد ایم ایچ، مدثر ایم ایچ، محمد ابراہیم چوگلے اور عظم الدین خواجہ اور پنجی کے نتین شٹی وغیرہ ڈائس پر موجود تھے۔